ایم کیو ایم پر پابندی صوبائی نہیں وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، پانامہ لیکس سے توجہ نہیں ہٹے گی: مولا بخش چانڈیو

Aug 27, 2016

دادو (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے توجہ نہیں ہٹے گی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں سنا ہے ہر شہری کو تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چھوٹے صوبے اچھے نہیں لگتے پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والے صبح ایک بیان اور شام کو دوسرا دیتے ہیں۔ ایم کیو ایم پر پابندی یا ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ صوبائی نہیں وفاقی سرکار کا ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ قبضہ کس نے کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں