شیر پانامہ لیکس میں دم، کان سمیت پکڑا گیا: پرویز اشرف، ورکرز کنونشن میں کارکن لڑ پڑے

فیصل آباد/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شیر پانامہ لیکس میں دم اور کان سمیت پکڑا گیا ہے ہم کسی ڈکٹیٹر کی پیداوار نہیں، ہمارے پاس خالص قیادت ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی جھوٹی کہانیاں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ بلاول بھٹو کے کہنے پر روٹھے کارکنوں کو منانے آیا ہوں۔ سمندری روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لئے مفاہمت کی تھی بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمت کی سیاست کو ختم کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے ہمارے پاس خالص قیادت ہے ہم کسی ڈکٹیٹر کی پیداوار نہیں اور نہ ہی ہماری پارٹی میں ڈرائینگ روم سیاست ہوتی ہے۔ ورکرز کنونش میں سابق وزراء بدرالدین چوہدری اور رانا فاروق سعید عہدوں کی تقسیم کے تنازعہ پر آپس میں دست و گریبان ہو گئے۔ دونوں گروپوں کے کارکنوں میں بھی زبردست تصادم ہو گیا، سابق وزیراعظم بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔ ورکرز کنونشن کے دوران سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید اور سابق صوبائی وزیر بدرالدین چودھری کے مابین کارکنوں کے عہدوں کی تکرار بڑھتے ہوئے ہاتھاپائی تک پہنچی تو دونوں ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو گئے جس کے بعد دونوں گروپوں کے کارکنوں میں زبردست تصادم ہوا تو کرسیاں چل گئیں اور پی پی ورکرز ایک دوسرے کو زبردست تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں کھانا کھانے کے موقع پر بھی پی پی کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے جس کے دوران تصادم ہو گیا اور کھانے کے حصول کے لئے لڑنے والے پی پی کارکنوں نے میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن دھاندلی پر مبنی تھے، ووٹوں کے تھیلوں میں ووٹ کے علاوہ ہر چیز نکلی، میاں برادران اپنے آپ کو بھی احتساب کیلئے پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق ایم این ایز چودھری منظور اور محمد فاروق سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...