ایمنسٹی کے خلاف بغاوت کیس میں ثبوت نہیں ملے، بھارتی پولیس کا مجبوراً اعتراف

Aug 27, 2016

لندن (نیٹ نیوز) بھارت میں پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ اسے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کیس میں ثبوت نہیں ملے واضح رہے کہ ایمنسٹی نے بنگلور آفس میں ایک مباحثہ کرایا تھا جس میں شریک کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے اس پر حکمران بی جے پی اور اس کی بغل بچہ تنظیم ’’اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد‘‘ کو مرچیں لگ گئیں، اے بی وی کے رہنمائوں نے ایمنسٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرا دیا جبکہ تنظیم نے بھارت میں مظاہروں کے بعد اپنا دفتر بند کر دیا، بنگلور پولیس کے سینئر افسر چرل ریڈی نے بتایا کہ ہمارے پاس ایمنسٹی کے خلاف بغاوت کا الزام ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت موجود نہیں اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ بغاوت کا کیس نہیں بنتا، انہوں نے کہا کہ ہم مزید کچھ افراد کو شامل تفتیش کریں گے۔

مزیدخبریں