بغداد(آئی این پی)القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں عراق کے سنیوں پر زور دیا ہے کہ داعش تنظیم کے ہزیمت سے دوچار ہونے کی صورت میں وہ ایک طویل گوریلا جنگ کے لیے پھر سے خود کو منظم کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں الظواہری کا کہنا تھا کہ عراق میں سنیوں پر لازم ہے کہ وہ صرف شہروں کے شیعہ صفوی فوج (عراقی فوج) کے ہاتھوں میں چلے جانے پر ہار نہ مانیں بلکہ سنیوں کو چاہیے کہ وہ ایک طویل گوریلا جنگ کے لیے اپنی تنظیم نو کریں تاکہ اپنے علاقوں میں نئے صفوی صلیبی قبضے کو شکست دے سکیں۔عراقی فوج کو داعش تنظیم کے خلاف لڑائی میں ایران اور امریکا کے زیرقیادت فوجی اتحاد کی سپورٹ حاصل ہے۔
عراق کے سنی طویل گوریلا جنگ کیلئے منظم ہوں: ایمن الظواہری
Aug 27, 2016