بھارتی اخبار کی گھٹیا حرکت، جنرل راحیل کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بنادیا پاکستان سے جنگ کرنے کی بڑھک

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) انڈیا ٹوڈے نے انتہائی شرانگیزی سے کام لیتے ہوئے اپنے میگزین کے سرورق پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر شائع کی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انڈیا ٹوڈے نے میگزین کا سرورق شائع کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول سے آگے جاکر پاکستان سے جنگ کے لئے تیار ہے۔ بھارتی اخبار کی اس گھنائونی حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار کی جانب سے یہ اقدام بھارت کے پاکستان کے خلاف گھٹیا عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...