نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکومت نے کرائے کی کوکھ کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کے لیے تیار کیا گیا مسودہ قانون عوام کے سامنے پیش کر دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے یہ قانون منظور کر لیا تو ایسے افراد پر کرائے کی ماں کے ذریعے بچے حاصل کرنے پر پابندی ہو گی، جن کے پاس بھارتی پاسپورٹ نہیں ہو گا۔ ہم جنس پرستوں یا تنہا والدین پر بھی بچوں کے حصول پر پابندی ہو گی۔ صرف بانجھ جوڑوں کو شادی کے 5 سال بعد کسی دوسری خاتون کے ذریعے بچے کے حصول کا حق ہو گا اور اس کے لیے وہ صرف کسی قریبی رشتے دار سے ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔
کرائے کی کوکھ