لاہور (کامرس رپورٹر) جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہشمند ہیں کیونکہ یہ ملک اپنے وسائل اور خوبیوں کی بدولت ایشیاء کی بڑی معاشی قوت بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیکون جاپان کے مینیجنگ ڈائریکٹر نائوکی اونوزاٹو نے لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا دوست ہونے کی حیثیت سے جاپان پاکستان میں ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نیکون پاکستان میں کلاسز، سیمینارز، فوٹوواک اور پاکستان کے باصلاحیت طلباء کو ڈیجیٹل فوٹواور ویڈیو گرافی کے بارے میں آگاہی دے رہا ہے۔ ناصر سعید نے لاہور چیمبر کا دورہ کرنے پر نیکون کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔