شاہدرہ ٹائون میں اوور بلنگ جاری، عملے نے میٹر ریڈنگ تصویر پر عملدرآمد چھوڑ دیا

لاہور (نیوز رپورٹر) شاہدرہ ٹائون سب ڈویژن لیسکو نے اوور بلنگ شروع کر کے صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ مارنا شروع کر دیا، شاہدرہ ٹائون سب ڈویژن نے موبائل کے ذریعے میٹر ریڈنگ تصویر پر عملدرآمد کرنا چھوڑ دیا، اضافی یونٹ ڈال کر لائن لاسز پورے کیے جا رہے ہیں، جس سے صارفین اوور بلنگ کے جھٹکے برداشت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، قاضی پارک کے صارف محمد عابد نے شکایت کی ہے کہ تصویر کے ذریعے لی گئی میٹر ریڈنگ کے باوجود انہیں 300 یونٹ کا اضافی بل بھجوا دیا گیا ہے اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...