کراچی(آن لائن)ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔سٹیٹ بنک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر ایک مرتبہ پھر سے 23 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے ،ہیں جس میں سٹیٹ بنک کے ذخائرکی مالیت 18 ارب 18 کروڑ ڈالر ہے جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس 4 ارب 89 کروڑ ڈالر موجود ہیں ۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی وجہ ایکسپورٹ کی رقم کی آمد اور عید الالضحی سے قبل ترسیلات زر میں بہتری ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر23ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے، سٹیٹ بنک
Aug 27, 2016