سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتہ کے آخری روز بھی تیزی‘ انڈیکس بلند ترین سطح 39926 پر بند

Aug 27, 2016

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، 100 انڈیکس مزید 134.60 پوائنٹس کے اضافے سے 39926.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ 83 ہزار 508 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ 100 انڈیکس میں جمعرات کو بھی 285.52 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 406 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 220 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 164 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 36 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار 750 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 81 لاکھ 98 ہزار 28 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 79 ارب 35 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 835 روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 20 ارب 93 کروڑ 20 لاکھ 97 ہزار 343 روپے ہو گیا۔

مزیدخبریں