نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت، تمام ممالک سے یکساں سلوک کیا جائے: طارق فاطمی: قازق وزیر خارجہ سے ملاقات

Aug 27, 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے خارجہ امور کے لئے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے قازق وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی درخواست دینے والے تمام ممالک سے یکساں سلوک کیا جائے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی مندوب کی حیثیت سے سید طارق فاطمی نے قازقستان کے وزیر خارجہ ........ ادریس اور نائب وزیر خارجہ یرزان عاشق باییف سے آستانہ میں ملاقات کی اور این ایس جی کی رکنیت کے لئے حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درخواست ٹیکنیکل مہارت، صلاحیت اور نویکلیئر سیفٹی و سکیورٹی اور ٹھوس بنیادوں پر مبنی ہے۔ دونوں اطراف سے باہمی طور پر مفید مزید تعاون کے شعبوں پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
طارق فاطمی

مزیدخبریں