ایم کیو ایم جلد مزید دو دھڑوں میں تقسیم ہوگی: منظوروسان

Aug 27, 2016

کراچی (وقائع نگار) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا مستقبل لندن میں ہی ہے ۔قائد ایم کیو ایم کا بیان مودی سرکار کو خوش کرنے کے لیے ہے ۔ایم کیو ایم جلد مزید ایک دو دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی ۔جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان صرف الطاف حسین تک محدود نہیں ہے ۔ان کے بیان کے پیچھے عالمی قوتوں کی سازش ہے ۔ان کا بیان مودی سرکار کو خوش کرنے اور بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے دلایا گیا ہے ۔مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ سازش کی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سابق صدر آصف علی زداری 27دسمبر سے پہلے واپس آجائیں گے اوراس کے بعد وہ پاکستان میں ہی رہیں گے ۔
منظور وسان

مزیدخبریں