نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے خط کا جواب 19 اگست کو دیدیا تھا۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت دہشت گردی پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے۔ مزید بات چیت شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلریشن 2004 کے تحت مشترکہ بیان پر ہی ہوگی۔ سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ اور پاکستان کی جانب سے تشدد کی پالیسی مذاکرات کا ایجنڈا ہے۔
بھارت