قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ دوبارہ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تےاری کیلئے پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کا تربےتی کےمپ ایک روز کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔جوہر ٹاﺅن ہاکی گراﺅنڈ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی زیر نگرانی جاری تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ کروائی جارہی ہے جبکہ صبح اور شام کے سیشن میں کھیل کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ دن کے وقت کھلاڑیوں کو ویڈیوز دکھا کر ان کی خامیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے،سابق گول کیپر اولمپئن احمد عالم نے اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے خدمات سنبھالنے کے بعد گول کیپرز کر ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینا شروع کر دی ہے۔احمد عالم کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے شعبہ کو مضبوط کرنے کیلئے ٹریننگ کروائی جارہی ہے اسی لیے ڈیفنڈرز کے ساتھ ساتھ گول کیپنگ کا شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،گول کیپنگ کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے کیمپ میں گول کیپرز کو خصوصی ٹریننگ کروائی جارہی ہے اور ان کی خامیوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد اسے دور کیا جارہا ہے ۔کھلاڑی جس طرح سخت محنت کر رہے ہیں امید ہے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...