اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کوک اسٹوڈیو نے اپنے 10ویں تاریخ ساز سیزن میں گلوکاروں اور شاندار گیتوں کے ساتھ سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں 10ویں سیزن کی تیسری قسط میں چار گانے شامل ہیں۔ اس میں قرعة العین بلوچ، اریب اظہر اور اکبر علی کا گیت 'لعل میری پت '، سجاد علی اور زﺅ علی کا گانا رونے نا دیا'، عائمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا گیت 'بازی' جبکہ حمیرا چنا اور نبیل شوکت نے ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنے گانے 'مجھ سے پہلی سی محبت' کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ قسط جمعہ کو سوشل میڈیا پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ ہفتہ 26 اگست کو یہ تمام ٹی وی چینلز پر ریلیز ہوگی۔ سیزن 10 کے دوسرے گانے میں پرفارم کرنے والی قرعة العین بلوچ نے بتایا، "کوک اسٹوڈیو کا حصہ بننا ہمیشہ سے بہترین رہا ہے اور ہر سیزن میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کی تیسری قسط ریلیز، مستقبل کی دھنوں کےساتھ ماضی کے یادگار گانوں کا امتزاج
Aug 27, 2017