جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریک،اسلام کومکمل ضابطہ حیات سمجھتی ہے ، شمس الرحمن

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کا 77واں یوم تاسیس ملک بھرمیں دینی جذبے،پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور اسلامی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے طور پر منایا گیا۔ گزشتہ روز صوبوں ،اضلاع اور مقامیسطح پر مختلف اجتماعات اور جلسے منعقد کئے گئے ضلع راولپنڈی میں یوم تاسیس کی مناسبت سے مرکزی تقریب مقامی میرج ہال میںمنعقد ہوئی اس موقع پر امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ایک عالمی اسلامی تحریک ہے جواسلام کومکمل ضابطہ حیات سمجھتی ہے منڈی ،بازار،عدالت اور پارلیمنٹ کے ایوانوں میں قرآن وسنت کانفاذ ہماری ترجیح اول ہے جماعت اسلامی کے 76برس ایک تابندہ تاریخ کی صورت چمک رہے ہیں،قادیانیوں کوغیرمسلم قراردلوانے،پاکستان کواسلامی آئین دینے ،روس جیسی نام نہاد سپرپاورکے غرورکوخاک میں ملانے کے علاوہ امریکہ کا اصل چہرہ قوم کودکھانا جماعت اسلامی کے نمایا ں کارنامے ہیں آج ہرادارہ اورسیاستدان امریکہ کے خلاف بات کررہا ہے جماعت اسلامی اس ملک میں ٹرینڈ سیٹرہے” گوامریکہ گو“تحریک کے بعد امیرجماعت سینٹرسراج الحق نے کرپشن فری پاکستان تحریک کاآغازکیا توآج پاکستان کے مردوخواتین ،بچے بوڑھے اور جوان اس تحریک کے سفیر ہیں اوران کی زبان پر کرپشن فری پاکستان کا نعرہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان وقت، مال اور صلاحیتیں اللہ کی راہ میں خرچ کریں وسائل سے مالامال اسلامی ریاست کوظالم کرپٹ مافیا نے اجاڑ دیا ہے اس کودوبارہ آباد کرنے کےلئے ہمیں دن رات جدوجہد کرنا ہوگی 10کروڑ عوام کودووقت کی روٹی میسرنہیں ،تن ڈھانپنے کو کپڑے سروں پر چھت نہیں ان کے بچو ں کوتعلیم میسرنہیں وہ ایڑھیاں رگڑرگڑکرمرجاتے ہیں علاج کے نام پر ایک گولی تک میسرنہیں ہوتی ۔اس اندھیرے کے مقابلے میں ہم نبی اقدس ﷺکامدینہ جیسی اسلامی ریاست کانظام لاناچاہتے ہیںجہاں جانوروں کوبھی ان کے حقوق میسرتھے ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حالات کواس وقت تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب تک عوام کی ووٹ کی طاقت اس نظام کونہیں بدلتی جس دن پسے ہوئے محروم طبقات نے دیانتدارقیادت کواقتدارکی مسندپربٹھادیا اس دن ان تمام مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔انھوں نے کہاکہ اسلامی نظام کا قیام دنیا کوحقیقی جنت بناسکتا ہے غربت جہالت ناانصافی کوجڑ سے اکھاڑدینے کےلئے ہمیں ایک طویل جدوجہد کرنا ہے ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواد،نائب امیرضلع امتیازعلی اسلم،محمدتاج عباسی، جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نومنتخب ضلعی امیرصالح طاہر،واجداقبال عباسی سمیت دیگررہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن