اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر جامع بیان جاری کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اب انہیں اپنے وطن واپس چلے جانا چاہئے کیونکہ یہ پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان پرحملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں اور پاکستان نے اس بارے میں باضابطہ طور پر افغانستا ن کو بتا دیا ہے تاہم اس نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گرد انکے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
خواجہ آصف