این اے 120: انتخابی مہم کے دوران (ن) لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے‘ یاسمین راشد نے مقدمے کیلئے درخواست دیدی

Aug 27, 2017

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ تحریک انصاف نے (ن) لیگ کے کارکنوں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کا الزام لگایا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست دیدی جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران خواتین کارکنان کو (ن) لیگ کے کارکنوں نے دھمکایا۔ پولیس نے بھی (ن) لیگ کے کارکنوں کا ساتھ دیا۔ اگر کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب پر ہوگی۔
آمنے سامنے

مزیدخبریں