;;پشاور میں ڈینگی مریض 2 ہزار، پنجاب کے یونٹ کو کام سے روک دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں ڈینگی کا علاج سیاست کی نذر ہونے لگا۔ ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار تک جاپہنچی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پی کے حکومت نے پنجاب کے موبائل ہیلتھ یونٹ کو مریضوں کے علاج سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے کسی مریض کا علاج نہ ہوسکا۔ ہیلتھ یونٹ کی گاڑیوں کو ریسکیو دفتر کے باہر پارک کردیا گیا ہے۔ خیبر پی کے میں ڈینگی کے مرض میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپی کے میں ڈینگی عفریت کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ پشاور کے علاقے تہکال میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے آنے والا ڈاکٹر عابد خود ڈینگی کے مرض کا شکار ہوگیا جس کے باعث انہیں پنجاب بھجوادیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر فرح نے ڈاکٹر عابد کو ڈینگی کے بجائے ملیریا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خیبر پی کے/ڈینگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...