پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے خواجہ سراﺅں نے مردم شماری کے عبوری نتائج میں خیبر پی کے میں خواجہ سراﺅں کی تعداد 913 ظاہر کرنے پر ادارہ شماریات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ خیبر پی کے خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ جان نے اس حوالے سے میڈیاکو بتایا کہ مردم شماری میں پورے پاکستان میں خواجہ سراﺅں کی تعداد 10 ہزار 418 جبکہ خیبر پی کے میں صرف 913 بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں 2 ہزار 500 سے زائد خواجہ سرا موجود ہیں۔ حکومت خواجہ سراﺅں کو ختم کرنا چاہتی ہیں، انہیں یہ نتائج قبول نہیں، فرزانہ نے کہا کہ خیبر پی کے میں خواجہ سراﺅں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہیں۔ ادارہ شماریات نے خواجہ سراﺅں کی تعداد اپنے دفتر میں بیٹھ کراپنے آپ سے معلوم کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پڑھے لکھے خواجہ سراﺅں کو ساتھ شامل کرکے دوبارہ شماری کرے، اگر انکا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو حکومت کے خلاف احتجاج کرینگے۔
خواجہ سرا/ مردم شماری