نواب اکبر بگٹی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی‘ وکلا کی ہڑتال

Aug 27, 2017

کوئٹہ+ تمبو (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں) جمہوری وطن پارٹی کے بانی قائد سابق وزےراعلیٰ بلوچستان و سابق گورنر بلوچستان شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی کی برسی نصیر آباد، ڈےرہ مراد جمالی، تمبو، چھتر، میر حسن، فلیجی، بختےار آباد، نوتال سمیت نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، ڈےرہ اللہ یار، اوستہ محمد، جیکب آباد سمیت دےگر علاقوں میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گےا جس میں نواب محمد اکبر خان بگٹی کی زندگی بااصول سےاست اور انکے عظیم کارناموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گےا مقررین نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی جمہوریت پسند اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے حامی تھے ان کا قصور اتنا تھا کہ انہوں نے بلوچستان کے وسائل اور عوام کے حقوق کی بات کی جس کی پاداش میں انہیں شہید کیا گےا۔ قبل ازیں پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ نواب محمد اکبر خان بگٹی محب وطن رہنما تھے‘ وہ حقیقی معنوں میں سچے پاکستانی تھے اور وفاق کے خلاف نہیں تھے بلکہ وہ چاہتے تھے کہ بلوچستان کے وسائل سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہو۔ دریں اثناءبلوچستان کی وکلا تنظیموں کی جانب سے نواب اکبر بگٹی کی 11 ویں برسی کے موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث سائلین اور قیدیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بلوچی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اگست کو نواب اکبر بگٹی کے یوم شہادت کے روز عوام نے کاروباری مراکز اور پہیہ جام کرکے ثابت کردیا کہ عوام آج بھی شہید اکبر بگٹی سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔
بگٹی/ برسی

مزیدخبریں