ئتشدد سے تنگ گھریلو ملازمہ کا اقدام خود کشی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

Aug 27, 2017

گوجرانوالہ:(نمائندہ خصوصی )گھریلو تشدد سے تنگ ملازمہ نے فینائل پی لی متاثرہ بچی کی طرف سے ہیلپ لائن پر کال کے بعد پولیس نے بازیاب کرایا مائرہ نے بتایا کہ ڈیٹرھ ماہ سے معروف صنعتکار خواجہ محمد بابر لون کے گھر کام کر رہی ہوں مگر گھر کی مالکن فرزانہ اجرت مانگنے پر روزانہ تشدد کا نشانہ بناتی اور کمرے میں بند کر دیتی ہےجب میں نے آج پولیس کو مدد کیلئے کال کی تو فرزانہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور میں نے ڈر کے فرنائل پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جس سے میری حالت غیر ہو گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ۔
اقدام خود کشی

مزیدخبریں