لاہور(کلچرل رپورٹر)بچوں کے مقبول ٹی وی ڈرامے عینک والاجن میںرحموباباکے کردارمیں جلوہ گرہونے والے اداکارمختاراحمددل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کوگزشتہ روزسینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں دربارمیاں میر قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔ان کی نمازجنازہ میں حفیظ طاہر ،حسیب پاشا،عمران بخاری ،غفارلہری سمیت دیگرفن سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم کے پسماندگان میںایک بیوہ دوبیٹے اورتین بیٹاں شامل ہیں۔ بتایاگیاکہ رحموباباکوتقریباً دوماہ قبل دل کااٹیک ہواتھاجس کے باعث وہ ہسپتال میں داخل رہے ا ورا نکی صحت بہترہوگئی ۔گزشتہ روزانہیں دوبارہ دل کااٹیک ہوااوروہ جانبرنہ ہوسکے ۔شوبزسے وابستہ فنکاروں نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے۔