بٹ خیلہ: کار نہر اپر سوات میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بٹ خیلہ (آئی این پی) بٹ خیلہ نہر اپر سوات میں موٹرکار جاگری ، تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ اخترغونڈئی کے مقام پر موٹرکار بٹ خیلہ سے میخ بند جارہی تھی کہ اس دوران بلند مقام پرڈرائیورسے بے قابو ہوکرسیدھی نہر اپر سوات میں جاگری۔
جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع ہی پر جان بحق ہوگئے۔ تین گھنٹے کی مسلسل ریسکیو آپریشن کے تحت موٹر کار کو نعشوں سمیت نہر سے نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بارہ سالہ افنان سکنہ پشاور،تیرہ سالہ منصورالہادی سکنہ پشاوراورپچیس سالہ عدنان سکنہ مٹکنی حال صبرشاہ بٹ خیلہ شامل ہیں۔
سوات/ حادثہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...