راولپنڈی ( اے پی پی )حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ پہلے تھا اورنہ اب ہوگا۔یہ بات انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے زیراہتما م آرٹس کونسل کے اشتراک سے کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے منعقدہ ایک روزہ نمائش ’پاکستان اورکشمیرلازم وملزوم‘کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی۔
پیس اینڈکلچرکی وائس چیئرپرسن ریحانہ ملک،ناہیدمنظور،ریذیذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد، پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے صدرفرخ شہباز،سینئرنائب صدرفریدرزاقی اوردیگرعہدہ دارموجودتھے۔مشعال ملک کا مزیدکہنا تھا کہ قلم کی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکوبلندکیا جائے اوریواین او کی کشمیرکے حوالے سے قراردادوں کواجاگرکیا جائے۔انھوں نے کہا کہ کوئی حریت پسنددہشت گردنہیں ہوتا ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑادہشت گردبھارت ہے جومعصوم کشمیریوں پرظلم کررہا ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ان تصاویرکودیکھ کردل خون کے آنسورورہا ہے۔ریزیڈنٹ ڈائریکٹر وقاراحمد نے اپنی گفتگومیں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام ہے۔
کشمیربھارت کا حصہ تھا اورنہ ہوگا: مشعال ملک
Aug 27, 2017