نوازشریف کی صاحبزادی اسما علی اور سلمان شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن چلے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور اسحاق ڈار کی بہو اسما علی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سمیت شریف فیملی کے مزید پانچ ارکان گزشتہ روز پی وآئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ سلمان شہباز، انکی اہلیہ اور دو بچوں کے علاوہ شہبازشریف کی بیٹی زینب لندن روانہ ہو ئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، حسن اور حسین پہلے ہی اپنی والدہ کلثوم نواز کے پاس موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کا عید سے قبل ہی پاکستان واپس لوٹنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن