مرغی کا گوشت 2 روز کے دوران 24 روپے کلو مہنگا، سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) پولٹری مافیا نے بغیر کسی جواز کے ایک کلو برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 دن کے دوران 24 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں ایک کلو برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 133 روپے سے بڑھ کر 157 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح گوشت میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی گراں فروشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک کلو پیاز کی سرکاری قیمت 46 روپے مقرر ہے لیکن گراں فروش صارفین کو ایک کلو پیاز 65 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ لہسن دیسی 120 روپے کی بجائے 170 روپے، لہسن چائنہ 136 روپے کی بجائے 190 روپے، ادرک چائنہ 152 روپے کی بجائے 210 روپے، ایک کلو ٹماٹر 51 روپے کی بجائے 85 روپے، ایک کلو لیموں دیسی 116 روپے کی بجائے 180 روپے، ایک کلو سبز مرچ 53 روپے کی بجائے 90 روپے اور ایک کلو شملہ مرچ 58 روپے کی بجائے 100 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن