گوجرانوالہ کی مو یشی منڈیوں میں رنگ برنگی ڈوریاں، گانیاں پہنے،پیروں میں گھنگھرو اور سروں پر تاج سجائے جانور خر یداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔بیو پا ریوں نے ریٹس بھی بڑھا لئے۔تفصیلات کے مطابق عید قربان کے موقع پر گا ہکو ں کو متوجہ کر نے کیلئے بیوپاریوں نے جانوروں کو بڑی خو بصورتی کے سا تھ سجا کر فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے ۔رنگ برنگی ڈوریاں اور گھانیوں سے لپٹے،گھنگھرو پہنے اور سروں پر تاج سجائے جانور دیکھ کر ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جا نو ر خر ید کر لے جا ئے بڑے تو بڑے بچے بھی منڈیوں میں والدین سے سجے ہو ئے جا نو روں کی خر یداری کی فر ما ئشیں کر تے نظر آتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ خوبصورت جانور کی قربانی کا شوق پورا کر نے کیلئے خوبصورت سجے ہو ئے جانور کی خر یداری ان کی ترجیح ہے ۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سا دہ جا نو ر کی قیمت پر بحث کر نیوالے گا ہک سجے جا نو ر کو جلد پسند کر لیتے ہیں اور پندرہ سے بیس ہزار روپے ریٹ بھی ذیا دہ مل جا تا ہے خریداروں کی کمزوری بھانپتے ہوئے بیو پا ریوں نے وزن کی بجائے خوبصورتی کے لحاظ سے جا نو روں کی قیمتیں مانگنا شروع کردی ہیں ۔مویشی منڈیوں میں بیو پا ریوں نے جا نو ر وں کو سجا کر پر کشش بنا لیا ہے تاکہ گا ہک انکی خو بصورتی سے متا ثر ہو کر منا سب رقم خر چنے پر تیا ر ہو سکیں۔قیمتوں میں نت نئے حر بو ں سے اضا فہ کیو جہ سے عام آدمی کیلئے خوبصورت جانور کی خریداری اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی ناممکن ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔