کراچی(اسٹاف رپو رٹر ) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی آسکانی اور خواتین ونگ سندھ کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ جاویدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دعوؤں اور تبدیلی کی ہنڈیا بیچ چرائے میں پھوٹے گی۔ ناتجربہ کار اور باتوں کے مینار کھڑے کرنے والے اپنی ناقص حکمت عملی کے ذریعے ملک وقوم کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جس تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار پر قبضہ کیااسی تبدیلی کی دھجیاں اڑتی دکھائی دے رہی ہے جس کی مثال سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل ہے ۔
پی ٹی آئی کے دعوؤں کی ہنڈیا بیچ چو را ہے میں پھوٹے گی‘ لیاقت آسکانی
Aug 27, 2018