تربت(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے تربت کے مرکزی بازار میں ہونے والے دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ اتوار کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب ایف سی اہلکاروں کی گاڑی شہر کے مرکزی بازار میں گشت کر رہی تھی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کوئی سیکیورٹی یا پولیس اہلکار شامل نہیں ہے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد راہگیر ہیں تاہم ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے سیکیورٹی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچاہے۔تربت پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا ہے اور نہ کسی گروپ نے تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے
دھماکہ
تربت میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ 2 افراد زخمی
Aug 27, 2018