حضرت ابو ایوب انصاریؓ

حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا گھر دو منزلہ تھا۔ انہوں نے چاہا کہ جناب رسالتماٰب بالائی منزل پر فروکش ہوں، مگر آپ نے نیچے والی منزل کو پسند فرمایا۔ میزبان بادلِ نخواستہ بالائی منزل پر چلے گئے۔ مگر اندر سے سخت پریشان تھے کبھی خیال آیا کہ ہمارے چلنے پھرنے سے حضور بے آرام ہونگے۔ کبھی سوچتے کہ کہیں چھت کی مٹی نیچے نہ گر جائے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارا اوپر اور نبی کا ٹھکانہ نیچے، کہیں بے ادبی شمار نہ ہو۔ رات انہیں وسوسوں میں جاگ کہ گذاری اور صبح ہوتے ہی حضور کی خدمت میں پیش ہو کر پریشانی بیان کی جس پر اللہ کے نبی نے فرمایا ایوب بے فکر ہو جاو¿۔ میں اپنی مرضی سے نیچے ٹھہرا ہوں تاکہ ملاقاتیوں کو تکلیف نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن