ماسکو (اے پی پی) روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو دارالحکومت ماسکو میں ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بات ان کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتائی۔ فی الحال ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ناولنی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بڑے ناقد ہیں۔ ماسکو اور کئی دیگر روسی علاقوں میں نو ستمبر کو علاقائی انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ اپوزیشن نے پینشن کے حوالے سے ایک متنازعہ ریفرنڈم کے خلاف ملگ گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ ریفرنڈم بھی نو ستمبر ہی کو ہو گا۔
روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی دوبارہ گرفتار، وجہ نہیں بتائی گئی
Aug 27, 2018