شکاگو(سنہوا) جنوب مشرقی شکاگو میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے چھ بچوں سمیت 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، شکاگو کے فائر کمشنر جوزے سنٹیاگو نے میڈیا کو بتایا یہ ہولناک حادثہ کئی برسوں بعد پیش آیا ہے ہم اس طرح کے واقعات کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ہلاک اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،شیکاگ نے کہا دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے،دونوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا،واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں،ابھی سموک ڈکٹیکٹر کا کوئی کھوج نہیں لگا، ایک خاتون نے 911 نمبر پر آتشزدگی کی اطلاع دی پھر اس نے ہمسائیوں کے دروازے کھٹکھٹائے اور امداد کے لئے بلایا للیکن اسوقت تک دیر ہو چکی تھی۔ریسکیو آپریشن میں ایک فائر فائٹر بھی مضروب ہوا ،اسے بھی پسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔