لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ری ٹریٹ کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ری ٹریٹ کیمپ 27 سے 31 اگست تک آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ انجری مسائل سے چھٹاکارا پانے والے آل راونڈر عماد وسیم کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ کریبین لیگ کھیلنے والے سابق کپتان شعیب ملک بھی شامل ہیں۔ ری ٹریٹ کیمپ کے لیے بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔ آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ ایبٹ آباد میں ری ٹریٹ کیمپ کے موقع پر قومی ٹیم کے آفیشلز بھی موجود ہونگے جن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹریننر گرانٹ لڈن، باولنگ کوچ اظہر محمود، فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن اور انالسٹ طلحہ اعجاز شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ری ٹریٹ کیمپ کا آج سے ایبٹ آباد میں آغاز 26 کھلاڑی شریک
Aug 27, 2018