اسلام آباد(این این آئی) این بی پی ٹیون سٹی ٹینس چیمپئن شپ 31 اگست سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 31 اگست سہ پہر تین بجے تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں،ٹورنامنٹ انٹری فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 18- سنگلز، انڈر14- سنگلز،انڈر 10- سنگلز اور لیٹل ماسٹر کپ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔