فلم انڈسٹری میں مثبت تبدیلی لانے میں ٹی وی فنکاروں کا ہاتھ ہے: نیلم منیر

لاہور(کلچرل رپورٹ) اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ جولوگ وقت کی قدرکرتے ہیں، وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ جب وقت بدلتا ہے توپھرسب معاملات راہ راست پر خود بخود آنے لگتے ہیں۔نیلم منیر نے مزیدکہا کہ دیکھا جائے تواس وقت فلم انڈسٹری کونیا روپ دینے میں ٹیلی ویڑن کے فنکاروں اور نئی نسل کے ہدایتکاروں نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی سینئر فنکاروں کو ساتھ لیے بغیرپاکستان فلم انڈسٹری زیادہ لمبا سفر طے نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ سینئرفنکار ہی تھے، جنھوں نے سینکڑوں یادگار فلموں میں خوبصورت کردار ادا کیے اور انھیں ناقابلِ فراموش بنایا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری بات یہ ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے تویہ زیادہ اچھا رہے گا۔ ماضی کی بات کریں توٹیلی ویڑن کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو ہمیشہ اپنی عمدہ کارکردگی اور شاندار پرفارمنس سے مقبولیت دلوائی۔ اگر مستقبل میں ترقی کی بات کریں تواس میں بھی ٹیلی ویڑن کے فنکاروں کی کارکردگی بے حدنمایاں ہیں۔نیلم منیر نے کہا کہ بطورہیروئن میں بھی سلورسکرین پرجلوہ گرہوچکی ہوں، لیکن میری اصل پہچان توٹی وی سے ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن