کوک سٹوڈیو 11 کی تیسری قسط کے ”میرا پیا گھر آیا“ نے دل جیت لیے

لاہور (کلچرل رپورٹر)کوک اسٹوڈیو 11 کا آغاز یوں تو 24 جولائی کو ‘لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ سے ہوا تھا۔تاہم اب اس کی تیسری قسط بھی ریلیز کردی گئی۔کوک اسٹوڈیو 11 کی تیسری قسط کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں، جن میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی، مومنہ مستحسن اور قوال ابو محمد قاسم اور فرید ایاز کے گانے شامل ہیں۔اگرچہ تیسری قسط کے تینوں گانوں کو ہی سراہا جا رہا ہے، تاہم قوال برادران کی جانب سے گائے گئے ‘میرا پیا گھر آیا’ نے شائقین کے دل جیت لیے۔کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط رواں ماہ 10 اگست، دوسری قسط کو 17 اگست جب کہ تیسری قسط کو 24 اگست کو ریلیز کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...