زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کل سے پشاور میں شروع

Aug 27, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاو¿نڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی "زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ" اٹھائیس سے اکتیس اگست تک پشاور میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینااور مدرسے کے طلبا کو مین سٹیم میں لانا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی سکول لیگ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعد پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاو¿نڈیشن کی جانب سب پاکستان کی پہلی ”زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ“ کے انعقاد اٹھائیس سے اکتیس اگست تک پشاور میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد پشاور زلمی، زلمی فاو¿نڈیشن اور ریلیجن آف کونسل ورلڈ کی مشترکہ کاوش سے کیا جارہا ہے۔ لیگ کے تمام میچز اٹھائیس سے اکتیس اگست تک ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا پہلا میچ الحق سمیشرز اور المصادق فائٹرز کے درمیان ارباب نیاز سٹیڈیم میں اٹھائیس اگست کو کھیلا جائیگا ۔ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل اکتیس اگست کو ہوں گے۔ ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں بارہ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ اور زلمی فاو¿نڈیشن کے ذریعے یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے ساتھ امن کے فروغ اور مزہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے بھی کوشاں ہے۔ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد اس جانب پہلا اور بڑا اہم قدم ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پوری دنیا میں امن کے پیغام کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور زلمی مدرسہ لیگ کے زریعے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کی جانب لایا جائیگا اور کھیلوں کے زریعے جہاں مدرسوں کے طلبا کو بہترہن غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا۔ چیرمین زلمی فاو¿نڈیشن نے تعاون پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، خیرپختونخواہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں تمام مسالک اور مدارس کے طلبا حصہ لیں گے۔ جن میں سنی، شیعہ، دیو بند، بریلوی تمام مدارس کے طلبا شامل ہیں۔

مزیدخبریں