شبلی فراز سینٹ میں قائدایوان ظفر الحق اپوزیشن لیڈر مقرر‘ شیری رحمن فارغ‘ اجلاس آج ہو گا

Aug 27, 2018

سلام آباد(آن لائن، صباح نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مسلم لیگ(ن) کے سنیٹر راجہ ظفر الحق کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر جبکہ تحریک انصاف کے شبلی فراز کو قائد ایوان مقررکر دیا ۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے دونوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی جانب سے راجہ ظفرالحق کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیاتھا جس پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی سے بھی حمایتی ارکان کے دستخط حاصل کرنے کے بعد ظفرالحق اپویشن لیڈر مقرر کرد یا ۔ راجہ ظفرالحق کو اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے 40 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی تھی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فراز قائد ایوان نامزدگی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قائد ایوان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئی ہے۔ اس عہدے پر پہلے سنیٹر شیری رحمن فائز تھیں۔
سینٹ

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سینٹ کا سےشن آج شروع ہوگا اجلاس سہ پہر تین بجے ہو گا۔ چیئرمین محمد صادق سنجرانی صدارت کرےں گے اجلاس میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف امور پر بحث کی جائے گی، اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان( ترمیمی) بل 2018 اور معذور افراد کو روزگار کی فراہمی سے متعلق بل پیش کئے جائیں گے جبکہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھنے اور ایف بی آر کے چیئرمین کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری سے کرنے سے متعلق قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 27نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں مختلف بل پیش کئے جائیں گے ، سینیٹر رضا ربانی سٹیٹ بینک آف پاکستان( ترمیمی) بل 2018پیش کریں گے،سینیٹر اعظم خان سواتی معذور افراد کو روزگار کی فراہمی سے متعلق بل پیش کر یں گے ،اجلاس میں اہم قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی ، سینیٹر میاں رضا ربانی اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھنے سے متعلق قرار داد پیش کر یں گے ، سینیٹر اعظم خان سواتی ایف بی آر کے چیئرمین کی پانچ سال کے لئے تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری سے کرنے سے متعلق قرار داد پیش کر یں گے ،اجلاس میں مختلف تحاریک بھی پیش کی جائیں گی ،سینیٹر طلحہ محمود خارجہ پالیسی پر بحث کرانے کی تحریک پیش کریں گے،سینیٹر شیری رحمان اسلام آباد میں پلاسٹک کی آلودگی کے اثرات پر بحث کرانے کی تحریک پیش کریں گی۔
سینیٹ اجلاس

مزیدخبریں