نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں، صدر ممنون: لندن میں بیگم کلثوم کی عیادت

Aug 27, 2018

لندن (عارف چودھری ) صدر ممنون حسین نے ہارلے کلینک جا کر بیگم کلثوم نواز کی عیات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں وہ بات چیت بھی کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستان سے کال کرکے بیگم کلثوم نواز سے بات بھی کی ہے لیکن میری والدہ مریم نواز کا پوچھتی رہتی ہیں کہ وہ فون کیوں نہیں کرتی۔ حسین نواز نے کہا کہ والد کو ہفتے میں ایک دفعہ فون کرنے کی اجازت ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق صدر ممنون اپنی بیگم کے ہمراہ لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے۔ صدر کا استقبال حسین نواز نے کیا۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوا جہاں 1999 میں کھڑا تھا۔ میری بیگم کلثوم نواز سے بات ہوئی ہے۔ انہوںنے دعا کی اپیل کی ہے۔ حسین نواز نے کہا ہے کہ صدر کے انتخاب کا فیصلہ (ن) لیگ کا ہے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں، بات چیت کر لیتی ہیں۔ اٹھ کر بیٹھ نہیں سکتیں۔ میری والدہ مریم نواز کا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتیں، میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ، پاکستانی سم پر میاں نواز شریف نے کال کی اور ان سے بات ممکن ہو سکی۔ میاں نواز شریف کو ہفتے میں ایک آدھ بار فون کرنے کی اجازت ہے۔
صدر ممنون

مزیدخبریں