فلوریڈا (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے جیکسن ولی میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فائرنگ ایک ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی۔ پولیس شیرف کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، فائرنگ سے چار افراد ہلاک 16زخمی ہوئے۔ لوگوں کو متاثرہ علاقے میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلوریڈا
فلوریڈا میں فائرنگ، 4افراد ہلاک، 16زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
Aug 27, 2018