بہاول پور(نامہ نگار) ملتان میں سب سیکرٹیریٹ کا قیام اہلیان بہاول پور سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے۔ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔بہاول پور کو نظر انداز کرنے اور یہاں کے لوگوں کے سیاسی استحصال سے بہاول پور صوبے کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ان خیالات کااظہار ر مرکزی چیرمین کسان بورڈ پاکستان و تحریک صوبہ بہاول پور جام حضور بخش لاڑ نے میڈیا نمائند گا ن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سب سیکرٹریٹ کے قیام کے سلسلے میں اہلیان بہاول پور کا حق مارنا اور ملتان کو نیا مرکز بنانا وسیب کے لوگوں کیساتھ زیادتی ہے جو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہم ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جن سے وسیب کے لوگوں کا احساس محرومی بڑھے اور عام لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ جائے ۔