شاہدرہ: سیوریج سسٹم ناکارہ، گلیاں تالاب بن چکیں، مکینوں کو مشکلات

فیروزوالہ(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوجانے کے باعث گلیاں تالاب بن چکی ہیں مکینوں کاجینامحال ہوگیا۔واسا کاعملہ رشوت کے بغیرگٹروں کی صفائی کرنے سے انکاری ہے علاقہ مکین سراپااحتجاج بن گئے واسا فرخ آباد اورجی ٹی روڈ کے ایس ڈی اوردیگراہلکاروں کوفوری معطل کرنے کامطالبہ کیا۔ مکنیوں نے بتایاکہ کئی دن سے گٹروں سے گنداپانی بہ رہاہے جو گلیوں اورلوگوں کے گھروں میں داخل ہوررہاہے جس سے موذی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے واسا حکام کو اس بارے متعدد بارآگاہ کیاگیا مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔مکینوں نے کمشنرلاہورڈویژن اورچیئرمین واسا سے مطالبہ کیاہے کہ بند گٹروں کی فوری صفائی کرائی جائے اورغفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن