وکلاء کے مسائل کا حل او لین تر جیح ہے،وفاقی وزیر قا نو ن

کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے ممتاز وکیل عبدالجبار شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوںنے وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوںنے وفاقی وزیر کو تیسری نیشنل جوڈیشل کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اور انہیں کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس کا مقصدوکلاء کو تربیت دینا اورانکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔جوڈیشل کانفرنس سے ایڈوکیٹ جنرل ،پراسیکویٹر جنرل ،سرکاری اداروں کے وکلاء ،اٹارنی جنرل سپریم کورٹ بار ،ہائی کورٹ بار،کراچی بار کے عہدیداران اور ممتاز وکلاء بھی خطاب کرینگے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے جسٹس ہیلپ لائن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ بحیثیت وفاقی وزیر قانون وانصاف وکلاء کی عزت نفس اور تقدس کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریںگے وکلاء کے مسائل حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے بہت جلد اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔وفاقی وزیر قانون وانصاف نے تیسری نیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن