جہازکو اتارنے کی اجازت نہ دینے پر اطالوی وزیرداخلہ کے خلاف تحقیقات

Aug 27, 2018

روم(این این آئی)اطالوی میڈیا نے کہاہے کہ مہاجرین سے بھرے کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز سے مہاجرین کو اتارے جانے کی اجازت نہ دینے پر اٹلی کے وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس انکوائری میں غیر قانونی قید، غیر قانونی گرفتاریوں اور طاقت کے استعمال پر فوکس کیا جائے گا۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اطالوی حکومت نے ایسا بیان بھی جاری کیا کہ ڈیجوتی نامی جہاز پر موجود تارکین وطن کے حوالے سے کیتھولک چرچ، البانیہ اور آئر لینڈ سے ڈیل ہونے کے بعد اب اسے جلد ہی مہاجرین کو جہاز سے اترنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ چند روز قبل اطالوی جہاز ڈیجوتی نے درجنوں مہاجرین کو ریسکیو کیا تھا، تاہم پیر کو اطالوی ساحل کاتانیہ میں لنگر انداز ہونے والے اس جہاز سے تارکین وطن کو اتارنے کا عمل رکا ہوا ہے۔

مزیدخبریں