ترکی میں زیر حراست رہنے والی خاتون صحافی میزالے تولو واجرمنی پہنچ گئیں

برلن(این این آئی)ترکی میں زیر حراست رہنے والی جرمن خاتون صحافی میزالے تولو واپس جرمنی پہنچ گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تولو کی جرمنی واپسی ایک ترک عدالت کی جانب سے ان پر عائد سفری پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ممکن ہوئی ۔ اس خاتون صحافی کو گزشتہ برس دہشت گردی سے متعلقہ الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ تولو کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہونے سے قبل انہیں گزشتہ برس اٹھارہ دسمبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...