کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل33 ویں گورنر کی حیثیت سے آج حلف اُٹھائیں گے، نئے گورنر سندھ سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف لیں گے‘ تقریب حلف برداری آج شام 6 بجے گورنر ہاﺅس میں ہو گی‘ نئے گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری کے لیے گورنر ہاو¿س میں تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ تقریب میں شرکت کے لیے سندھ کے صوبائی وزراءکے علاوہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنماو¿ں سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت نامے بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ نئے گورنر سندھ کی خواہش پر گورنر ہاو¿س میں ہونے والی تقریب پروقار مگر سادہ ہو گی‘ مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹ سے کی جائے گی۔ عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنرسندھ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ان سے قبل صوبہ سندھ میں 32 گورنرز اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں سندھ کے 30 ویں گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان 27 دسمبر 2002ءسے 9 نومبر 2016ءتک ریکارڈ مدت تک سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں تعینات سابقہ 32 گورنروں کے بارے میں مختصر ساجائز ہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ شیخ غلام حسین ہدایت اللہ (14 اگست 1947ءتا 4 اکتوبر 1948ئ)، شیخ دین محمد (7 اکتوبر 1948ءتا 19 نومبر 1949ئ)، میاں امین الدین (19 نومبر 1949ءتا یکم مئی 1953ئ)‘ جارج بکسنڈال کونسٹنٹین (2 مئی 1953ءتا 12 اگست 1953ئ)‘ حبیب ابراہیم رحمت اللہ (12 اگست 1953ءتا 23 جون 1954ئ)‘ نواب افتخار حسین (24 جون 1954ءتا 14 اکتوبر 1955ئ)‘ صوبہ مغربی پاکستان کا حصہ (ون یونٹ) 14 اکتوبر 1955ءتا یکم جولائی 1970ئ)‘ رحمان گل (یکم جولائی 1970ءتا 20 دسمبر 1971ئ)‘ ممتاز بھٹو (22 دسمبر 1971 تا 20 اپریل 1972ئ)‘ میر رسول بخش ٹالپر ( یکم جون 1972 تا 14 فروری 1973ئ)‘ بیگم رعنا لیاقت علی خان (15 فروری 1973ءتا 28 فروری 1976ئ)‘ محمد دلاور خانجی (یکم مارچ 1976ءتا 5 جولائی 1977ئ)‘ عبدالقادر شیخ (6 جولائی 1977ءتا 17 ستمبر 1978ئ)، ایس ایم عباسی (18 ستمبر 1978ءتا 6 اپریل 1984ئ)‘ جہاندار خان (7 اپریل 1984ءتا 4 جنوری 1987ئ)، اشرف ڈبلیو تابانی (5 جنوری 1987ءتا 23 جون 1988ئ)، رحیم الدین خان (24 جون 1988ءتا 12 ستمبر 1988ئ)، قدیر الدین احمد (12 ستمبر 1988ءتا 18 اپریل 1989ئ)‘ فخر الدین جی ابراہیم (19 اپریل 1989ءتا 6 اگست 1990ئ)‘ محمود ہارون (پہلی مرتبہ) (6 اگست 1990ءتا 18 جولائی 1993ئ)‘ حکیم محمد سعید (19 جولائی 1993ءتا 23 جنوری 1994ئ)، محمد ہارون (دوسری مرتبہ) (23 جنوری 1994ءتا 21 مئی 1995ئ)، کمال الدین اظفر (22 مئی 1995ءتا 16 مارچ 1997ئ)‘ معین الدین حیدر (17 مارچ 1997ءتا 17 جون 1999ئ)‘ ممنون حسین (19 جون 1999ءتا 12 اکتوبر 1999ئ)‘ عظیم داﺅد پوتہ (25 اکتوبر 1999ءتا 24 مئی 2000ئ)‘ محمد میاں سومرو (25 مئی 2000ءتا 26 دسمبر 2002ئ)‘ تئیسویں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد 27 دسمبر 2002ءسے 9 نومبر 2016ءتک سندھ کے گورنر رہے ان کے بعد جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی 11 نومبر 2016ءسے 12 جنوری 2017ءتک گورنررہے اور 32 ویں گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے 2 فروری 2017ءکو گورنر سندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور 28 جولائی 2018ءکو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ان کے بعد 33 ویں گورنر سندھ کی حیثیت سے عمران اسماعیل کے ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان 27 دسمبر 2002ءسے 9 نومبر 2016ءتک سندھ کے گورنر رہے جو ایک ریکارڈ مدت ہے یہ مدت 13 سال 10 ماہ اور 13 دن یا 5161 دن پر محیط ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے 4 پاکستانی صدور پرویز مشرف، میاں محمد سومرو، آصف علی زرداری اور ممنون حسین کے ماتحت کام کیا‘ وہ جب گورنر بنے تو پاکستان کے سب سے کم عمر گورنر تھے۔
گورنر سندھ