اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے مشاورت کے بعد خیبر پختونخوا کی 15رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔نئی کابینہ میں محمد عاطف خان کو سینئر وزیر بنا دیا گیا ہے۔ ان کے پاس ٹور ازم کا قلمدان بھی ہوگا۔شہرام خان ترکئی وزیر بلدیات‘ تیمور سلیم خان جھگڑا وزیر خزانہ‘ سید محمد اشتیاق ارمڑ وزیر جنگلات‘ حاجی قلندر خان لودھی وزیر خوراک‘ اختر ا یوب خان جن کیوزارت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا‘ شکیل احمد خان وزیر مالیات‘ محب اﷲ خان وزیر زراعت‘ڈاکٹر امجد علی معدنی ترقیات‘ ضیاءاللہ خان بنگش وزیراعلیٰ کے مشیر‘ سلطان محمد خان وزیر قانون‘ ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان وزیر صحت ‘ کامران خان بنگش وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ عبدالکریم وزیراعلی کے مشیر برائے انڈسٹری‘ شاہ محمد خان وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون برائے ٹرانسپورٹ ہوں گے۔