پنجاب پولیس کو بھی غیرسیاسی بنائیں گے ہماری حکومت پٹواری تحصیلدار، تھانیدار کو استعمال نہیں کریگی: چودھری سرور

گوجر خان (صباح نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے۔ مرزا حنیف کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ پولیس کاقبلہ درست کرکے اسے غیرسیاسی بنائیں گے،ترقیاتی کام منتخب بلدیاتی قیادت کے ذریعے ہوں گے،ہماری حکومت پٹواری،تحصیلداراورتھانیدارکواستعمال نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی کی جائے گی،نئے نظام کو لانے کے لیے 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں،خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائے گی،پاکستان اور خصوصا پنجاب میں کسان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کیوں کہ پاکستان میں کسان کو بجلی اور کھاد مہنگے داموں میسر ہے جبکہ سرحدپارکسان کوٹیوب ویل کے لیے بجلی مفت اورکھاد آدھے داموں ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن