قصور(اے پی پی ) جرمن ماہرین صحت نے خبردارکیاہے کہ فاسٹ فو ڈزجسم کے اندرسوزش و جلن(انفیکشن)بڑھاتے ہیں اوربیماریوں سے لڑنے والے قدرتی دفاعی نظام(امنیاتی)کو شدید متاثرکرتے ہیں۔یونیورسٹی آف بون کے ماہرین کیہ جدیدتحقیق سے معلوم ہواہے کہ جسم کا امنیاتی نظام فاسٹ فوڈ مثلاً برگر‘پیزااور فرنچ فرائروغیرہ کیساتھ وہی برتائو کرتاہے جس طرح وہ کسی بیکٹریایاپھر جراثیم کا سامناکرتاہے جوبدن میں جگہ جگہ اندرونی جلن کا سبب بنتاہے اسلئے بہترہے کہ فاسٹ فوڈزسے جس قدر ہودوررہا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کی گئی تحقیقات فاسٹ فوڈز کے مضراثرات کو واضح کرچکے ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ فاسٹ فوڈزموٹاپے‘ذیابیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بنتے ہیں اوراسی بناء پر اسے غیر موزوں غذا قرار دیاگیاہے۔ماہرین نے تحقیق کیلئے ایک ماہ تک چوہوں کو مغربی ممالک کے فاسٹ فوڈزکھلائے مطالعے پر کام کرنے والی سائنسدان اینیٹ کرسٹ نے کہا کہ چوہوں کو دی گئی غیر صحتمندانہ غذا سے خون میں بعض اقسام کے امنیاتی خلیات(سیل)بڑھ گئے۔
فاسٹ فو ڈزجسم میں سوزش و جلن(انفیکشن) بڑھاتے ہیں،جرمن ماہرین صحت
Aug 27, 2018